sui northern 1

سیلفی لیتے ہوئے 130 فٹ اونچی چٹان سے گرنے والا سیاح معجزاتی طور پر محفوظ

سیلفی لیتے ہوئے 130 فٹ اونچی چٹان سے گرنے والا سیاح معجزاتی طور پر محفوظ

0
Social Wallet protection 2

چین میں ایک پہاڑی ٹریک پر سیلفی لیتے ہوئے ایک سیاح 130 فٹ اونچی چٹان سے نیچے گر گیا، تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ یہ واقعہ ہوائینگ ماؤنٹین کے قریب پیش آیا جہاں سیاح تصویر بنانے کے لیے آگے جھکا تو اس کے پاؤں کے نیچے سے چٹان کا حصہ ٹوٹ گیا۔ رپورٹس کے مطابق قریب موجود ٹریکرز نے چٹان کے کنارے دوڑ کر صورتحال دیکھی، لیکن سیاح درختوں میں گرنے کی وجہ سے صرف معمولی زخمی ہوا۔

sui northern 2

آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور وفاقی وزیرِ کشمیر کی ملاقات، مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اُجاگر کرنے پر اتفاق

بعد میں سیاح نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتا ہے اور اسے "پہاڑ کے دیوتاؤں کی حفاظت” حاصل رہی۔ اس کے مطابق وہ تقریباً 40 میٹر نیچے گرا اور پھر مزید 15 میٹر تک نیچے لڑھکتا رہا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور اس کے بعد خطرناک انداز میں سیلفی لینے کے رجحان پر دوبارہ بحث شروع ہو گئی۔ مختلف واقعات کے مطابق سیلفی سے متعلق حادثات میں زیادہ تر لوگ اونچائی سے گرنے یا پانی میں ڈوبنے کے باعث زخمی ہوتے ہیں یا جان گنواتے ہیں۔

اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ 2019 میں بھارت میں ایک خاتون پہاڑی مقام پر سیلفی لیتے ہوئے پھسل کر گر گئی تھی اور جھاڑیوں کی وجہ سے محفوظ رہی۔ لیکن 2018 میں امریکا کے یو سی میٹی نیشنل پارک میں ایک جوڑا سیلفی لیتے ہوئے تقریباً 800 فٹ نیچے گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔

تازہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد حکام نے ایک بار پھر سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر حفاظتی نشان والے کناروں سے دور رہیں، خبردار کرنے والے بورڈز کی ہدایات پر عمل کریں اور تصویر سے زیادہ اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.