شہید صحافی نصر اللہ گڈانی ،جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ
میرپور ماتھیلو( نمائندہ خصوصی) میرپور ماتھیلو میں سندھ صحافی اتحاد کے سربراہ نعمت اللہ کھوڑو کی اپیل پر میرپور ماتھیلو میں شہید صحافی نصر اللہ گڈانی شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور سنگرار سے اغوا ہونے والی معصوم بچی پریاء کماری کی بازیابی کے لئے بھٹائی چوک سے گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں و سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے شہید صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری اور معصوم بچی پریاء کماری کی بازیابی کے حوالے سے شدید نعرے بازی کی اس موقع پر ریلی کی قیادت کرنے والے صحافیوں اللہ وسایو وسیر ، اسد پتافی برکت میرانی ، ظہیر وسیر، ثاقب نصیر گڈانی ،تنویر احمد سومرو و دیگر کا کہنا تھا کہ شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل کو تیرہ روز گذرنے کے باوجود اس وقت تک پولیس قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے جو پولیس انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل کو دس ماہ ہو گئے ہیں، اور سکھر پولیس انتظامیہ سنگرار سے اغوا ہونے والی معصوم بچی پریاء کماری کو بازیاب کرانے میں ناکام ہو چکی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید صحافیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے اور معصوم بچی کو بازیاب کرائے ۔
دوسری جانب شہید نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھوک ہڑتال کیمپ جاری صحافیوں و سیاسی سماجی تنظیموں نے سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف گزشتہ دوسرے روز بھی گھنٹہ گھر چوک کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہی بھوک ہڑتالی کیمپ میں ضلع گھوٹکی کے صحافیوں لطیف لغاری ، برکت میرانی اسد پتافی ،سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اظہر کلوڑ ، کمال مہر ، اکرم میتلو و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہید صحافی نصر اللہ گڈانی اور سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو پولیس انتظامیہ اس وقت تک گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے قتل میں بااثر طاقت ور شخصیات شامل ہیں جو پولیس گرفتار نہیں کر رہی ہے انہوں نے فوری طور پر شہید صحافیوں کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے ،
میرپور ماتھیلو( نمائندہ ) میرپور ماتھیلو کے قریب درگاھ میانی شریف میں کسانوں کے گھروں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گھروں میں موجود گندم اور قیمتی سامان جل کر راکھ ، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے قریب گاؤں میں مہر الدین مہر ، منٹھار مہر ، مختیار مہر کے گھروں کو چنگاری اڑنے سے اچانگ آگ لگ گئی آگ لگنے کے باعث تیں کسانوں کے گھروں میں موجود گندم اور قیمتی سامان جل کر خاک ہوگیا متاثرین نے بتایا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سینکڑوں من گندم اور قیمتی سامان بچیوں کی شادی کے لئے جہیز کا سامان جل کر خاک ہوگیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی و دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔