عام خبریں

کورونا:5نئے مریض،6موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا

اسلا م آباد ،لاہور: کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مزید کوئی فردجاں بحق نہیں ہوا اور اموات کی تعداد30662ہی رہی جبکہ کورونا کے5نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ،وزارت قومی صحت اورنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیس 11729ہوگئے،6مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے1802ٹیسٹ کئے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.28فیصد رہی۔ گلگت میں 263ٹیسٹوں میں سے ایک مثبت آیا اور کیسز کی شرح 0.38فیصد رہی۔ عالمی وبا سےدنیا بھرمیں ہلاکتیں68لاکھ88ہزار8سوسےزائد ہو گئیں۔

انڈونیشیامیں مزید7مریض موت کا شکار بن گئے اور 247نئے رپورٹ ہوئے۔پولینڈ میں مزید2مریض چل بسے اور57نئے رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button