موبائل فون نے شہری کو کتے کے حملے سے بچا لیا
موبائل فون نے شہری کو کتے کے حملے سے بچا لیا
برازیل میں دو کتوں کے حملے کا شکار بننے والے ایک شخص کی جان اس کی پتلون کی جیب میں موجود موبائل فون نے بچا لی۔
برازیل کے شہر کاسکیول سے تعلق رکھنے والے رینالڈو نے اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنی ملازمت سے گھر واپس جا رہے تھے جب دو کتوں نے ان کا راستہ روک لیا۔ اس سے پہلے کہ وہ کسی خطرے کو بھانپ پاتے، کتوں نے ان پر حملہ کر دیا۔
حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں
رینالڈو کے مطابق ایک کتے نے ان کی گردن پر حملہ کیا جسے انہوں نے مار کر پیچھے ہٹایا، جس کے بعد کتے نے ان کی ٹانگ پر کاٹنے کی کوشش کی لیکن اس کے جبڑے میں موبائل فون آ گیا جس کی وجہ سے فون کی بیٹری پھٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ یہ صورتحال کافی خطرناک تھی لیکن اسی وجہ سے ان کی زندگی بچ گئی۔
رینالڈو نے مزید بتایا کہ انہوں نے یہ فون صرف 20 دن پہلے ہی خریدا تھا۔