امریکا: نیوکلیئر فیوژن کا عمل کرنے والا 12 سالہ طالبعلم
امریکا: نیوکلیئر فیوژن کا عمل کرنے والا 12 سالہ طالبعلم
امریکا کا ایک طالبِ علم 12 برس کی عمر میں نیوکلیئر فیوژن کا عمل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما گیا۔
ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کے طالبِ علم ایڈن مک ملن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے منصوبے پر آٹھ برس کی عمر میں کام شروع کیا تھا اور پہلے نمونے (پروٹو ٹائپس) بنانے سے پہلے دو برس تک نیوکلیئر فزکس پڑھی۔
چولستان جیپ ریلی، 4 خواتین ڈرائیورز سمیت 79 ریسرز نے طویل ٹریک پر گاڑیاں دوڑائیں
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اپنی والدہ کو مطمئن کرنے کے لیے انہیں محنت کرنی پڑی۔ ان کی والدہ پوچھا کرتی تھیں کہ اس میں کیا غلط ہو سکتا ہے اور کیسے غلط ہو سکتا ہے، اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کا کہتی تھیں کہ کچھ گڑبڑ نہ ہو۔
بالآخر پروجیکٹ کی تکمیل نیوکلیئر فیوژن کے عمل کی صورت میں ہوئی۔
ایڈن نے ریکارڈ کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جلد شواہد جمع کرانے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس وقت یہ ریکارڈ جیکسن اوسوالٹ کے پاس موجود ہے۔