ایک غلطی نے امریکی شہری کو لاکھوں ڈالر جتوادیے
ایک غلطی نے امریکی شہری کو لاکھوں ڈالر جتوادیے
امریکا میں ایک شخص نے ایک غلطی کے باعث لاکھوں ڈالر جیت لیے۔
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ایوون لیک سے تعلق رکھنے والے شہری نے بتایا کہ جب وہ رولنگ کیش 5 لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے تو ان سے ایک غیر ارادی غلطی ہو گئی، جو بعد میں ان کے لیے خوش قسمتی ثابت ہوئی۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دائر
ان کے مطابق وہ عام طور پر سات دنوں کے لیے اپنے مخصوص نمبروں پر لاٹری خریدتے ہیں، تاہم اس بار غلطی سے صرف ایک ٹکٹ ان کے منتخب کردہ نمبروں کا تھا جبکہ باقی چھ ٹکٹوں کے نمبر خود بخود منتخب ہو گئے اور یہ تمام ٹکٹ ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے تھے۔
انہی چھ ٹکٹوں میں سے ایک میں 10 فروری کی قرعہ اندازی کے دوران انہیں 2 لاکھ 91 ہزار ڈالر کا انعام مل گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایک غلطی بھی بہت فائدہ مند ثابت ہو جاتی ہے۔