پاکستانتازہ ترین

ڈالر کی کوئی قدر نہیں،200سے بھی نیچے لائیں گے،اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے عمران خان کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل عمران خان کی قسمت میں ہے

اتوار کو ٹیکسلا میں جلسے کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ طاقتور این آر او کی ڈیل اور دلاسوں کے بغیر اسحاق ڈار پاکستان کبھی واپس نہیں آسکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ ان کے بارے میں منہ بند رکھیں ورنہ ان کے (عمران ) ساتھ پبلک جنگ ہوگی۔

’عمران اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاقی دائرے میں رہ کر بات کریں۔ ورنہ ان کے ہر بات کا جواب دے سکتا ہوں۔‘

اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت پاکستانی روپے کی قیمت رئیل ایفیکٹیو مارکیٹ ریٹ نہیں۔ ’ڈالر کی اصل قیمت دو سو سے کم ہے اور انشااللہ یہ 200 روپے سے نیچے آئے گا۔‘

ڈار نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسی کے تحت ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نہ ڈالر اوپر جائے گا اور نہ ہی پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔

مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کے پی ٹی آئی کے الزام پر ڈار کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس آزاد ادارہ ہے۔ ’جب آپ آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہوتے ہیں تو بین الاقوامی مالیاتی ادارے آپ کے اعدو شمار کو دوربین لگا کر چیک کرتے ہیں۔ اس لیے اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے پٹرلیم مصنوعات پر ٹیکس کے حوالے سے بیان پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بطور وزیرخزانہ آئی ایم ایف کو ہینڈل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button