پاکستانتازہ ترین

نوازشریف ،مریم نواز کے ہمراہ چھانگلہ گلی پہنچ گئے، گاڑی خود چلائی

مری (ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے مری سے چھانگلہ گلی جاتے ہوئے گاڑی خود چلائی۔اس موقع پر مریم نواز اور مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔چھانگلہ گلی جاتے ہوئے راستے میں آنے والے مختلف بازاروں رتی گلی، دریاگلی، کالی مٹی، باڑیاں،سوار گلی اور خیراہ گلی سے گزرتے مقامی لوگوں نے نوازشریف کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر نوازشریف اور مریم نواز ہاتھ ہلا کر لوگوں کے  سلام  کا جواب دیتے رہے ۔نوازشریف نے چھانگلہ گلی جاتے ہوئے ماضی کے یادیں بھی تازہ کیں ۔ نواز شریف نے دوران ڈرائیو مریم اورنگزیب اور مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اور کلثوم نواز ان چڑھائیوں پر پیدل چڑھا کرتے تھے، گھر سے چھانگلہ گلی تک ہم پیدل آیا کرتے تھے،کالی مٹی کے مقام پر کلثوم کی خالہ آکر رہا کرتی تھیں۔ نواز شریف نے کہاکہ ہم یہاں 1994 میں آئے تھے اس سپاٹ پر، بہت اچھی جگہ ہے، ماشاءاللہ اللہ نے ہمیں بہت اچھی جگہ دی ہے، اللہ کا بہت شکر ہے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button