پاکستانتازہ ترین

عوام پربجلی بم گرانے تیاریاں، 1.70 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت کا بجلی صارفین پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاریاں، 70.1روپے فی یونٹ تک مہنگی کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.70 روپے فی یونٹ تک مہنگی نیپرا جولائی تا ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، یکساں ٹیرف کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست ہے۔کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے، یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے، آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے اور نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے۔نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں: بجلی صارفین پر 144 ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button