بریکنگ نیوزپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ میں مقدمات کا اندراج اور نمٹانے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اپنے ویب سائٹ پر مقدمات کے اندراج اور نمٹانے کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔ گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق 29 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں 36 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، جبکہ اسی روز 124 مقدمات کو نمٹا دیا گیا۔

گزشتہ عدالتی ہفتے، سپریم کورٹ میں 582 مقدمات درج ہوئے اور 700 مقدمات نمٹائے گئے۔ ستمبر 2024 میں 1013 مقدمات دائر ہوئے اور 1310 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ مارچ 2024 میں 822 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 1462 مقدمات نمٹائے گئے۔

اپریل میں 1795 نئے مقدمات دائر ہوئے اور 1516 مقدمات نمٹائے گئے، جبکہ مئی میں یہ تعداد 1890 مقدمات دائر ہونے اور 942 مقدمات نمٹانے کی رہی۔

جون میں 1423 مقدمات دائر ہوئے اور 804 کو نمٹا دیا گیا، جولائی میں 2125 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 1102 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ اگست میں 1927 نئے مقدمات دائر ہوئے اور 1083 مقدمات نمٹائے گئے۔

29 اکتوبر تک زیرالتوا مقدمات کی تعداد 59,996 رہی، جبکہ پچھلے عدالتی ہفتے میں یہ تعداد 60,078 تھی۔ یہ اعداد و شمار سپریم کورٹ کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں اور زیرالتوا مقدمات کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button