پشاور(روزنامہ ڈیسٹینیشن) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حسن خیل میں پاک فوج کی جانب سے نوجوانوں کو باصلاحیت، ہنر مند اور بااختیار بنانے کے لئے گورنمنٹ ہائی سکول شمشاتو میں ڈیجیٹل سکلز پروگرام کی بنیاد رکھ دی گئی ۔
پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف کورسز میں تربیت دی جائے گی اور اس پروگرام کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل ورک فورس بڑھانا ہے۔
ڈیجیٹل سکلز سنٹر میں اس وقت 60 سے زیادہ طلباء مختلف کورسز میں تربیت حاصل کررہے ہیں جبکہ سنٹر میں سٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب بھی قائم کی گی ہے۔
اس سلسلے میں خواتین کو جدید ترین ہنر سے آراستہ کرنے کیلۓ فیز ٹو میں اس پروگرام کے دائرہ کار کو توسیع دی جائے گی اور نوجوان بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کیلۓ پاک فوج صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔
حسن خیل علاقے کے مشران بالخصوص نوجوانوں نے پاک فوج کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا ۔