غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل بربریت اور درندگی کی تمام حدیں عبور کر گیا،فلسطین میں ہسپتالوں بھی صیہونی جارحیت سے غیر محفوظ ،طبی مراکز قبرستان بن گئے،غزہ کا تمام ہسپتالوں نے کام کر نابند کر دیا ، تمام آپریشنز بند، مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑنے لگے ،ا لشفاء ہسپتال کے آئی سی یو کے تمام مریض زندگی کی بازی ہار گئے ، الرنتیسی ہسپتال میں اسرائیلی فوجیوں نے عملے کو باہر نکال کر انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا مریضوں کو منتقل کرنے پر بھی پابندی،،ہسپتال مین سو کے قریب لاشیں موجود ،، عملہ دفنانے کے قابل نہیں،، 650 مریض،عملے کے 250 افراد اور 1500 پناہ گزین بھی بے یارو مددگار ہیں۔
مزید پڑھیں: مزاحمت متحد ہے اور اسکا کمپاس القدس،فتح اور آزادی ہے،العاروری