پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی عمران خان کیجانب سے اہم ہدایات جاری

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پریشر نہ لینے کی ہدایت کردی۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی، اس دوران عمران خان نے کہا کہ آپ لوگ پریشر نہ لیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں سے مزید کہا کہ آئینی ترمیم حساس معاملہ ہے، اس پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت عجلت میں آئینی ترمیم لائی ہے تو اس کی مخالفت کی جائے گی۔پی ٹی آئی کے 5 رکنی وفد نے بانی چیئرمین سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، علی ظفر اور حامد رضا شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات ملکی سیاسی صورتحال اور کیسزے متعلق بھی گفتگو کی، جس کے بعد پریس کانفرنس کےلیے پارٹی وفد جیل سے روانہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button