پاکستانتازہ ترین

خصوصی نمائندہ برائے افغانستان آصف درانی اس وقت افغانستان کے دورے پر ہیں

اسلام آباد۔:دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان آصف درانی اس وقت افغانستان کے دورے پر ہیں

۔ جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ ان کا افغانستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف درانی نے دورہ کے دوران افغانستان کے قائم مقام نائب وزیراعظم ملا عبدالکبیر، قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی، قائم مقام وزیر تجارت نورالدین عزیزی، قائم مقام وزیر صحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد اور قائم مقام وزیر برائے اعلیٰ تعلیم شیخ ندا سے ملاقات کی۔

ترجمان نے کہا کہ بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کو شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے ملاقاتوں میں علاقائی امن اور سلامتی کے باہمی مضبوط اہداف کو فروغ دینے کے لئے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دلچسپی کے تمام امور پر عبوری افغان حکومت کے ساتھ فعال طور پر بات چیت جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button