پنجاب میں آٹے کی گرائنڈنگ کا عمل جاری

0

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی بحال،فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال موخر ہونے کے بعد پنجاب میں آٹے کی گرائنڈنگ کا عمل جاری ہے۔

سیکرٹری فوڈ پنجاب معظم اقبال نے تمام ڈویژنل افسران سے  ویڈیو لنک میٹنگ کے دوران  ہڑتال کے بعد مارکیٹ میں آٹا سپلائی و قیمتوں کی نگرانی پر رپورٹ طلب کی۔ سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک پنجاب کے تمام افسران چھٹی کے باوجود فیلڈ کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ ہڑتال کے باوجود آٹا قیمتوں اور سپلائی کی یقینی فراہمی پر افسران کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

ہڑتال کی آڑ میں آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کرنیوالے آٹا ڈیلرز اور ریٹیلرز کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں، محرم الحرام کے پیش نظر مارکیٹ میں آٹا سٹاک کی فراہمی یقینی بنائی جائے،آٹے کے معیار اور وزن پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی آٹا قیمتوں میں اضافے پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر کام جاری رکھا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.