آزاد کشمیرپاکستانتازہ ترین

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس  گہری کھائی میں گرگئی۔

افسوس ناک واقع شاہراہ قراقرم میں تھلیچی کے مقام پر بس کو موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، بس میں 20 سے زائد افراد سوار تھے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور متعدد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر، شاہراہ قراقرم پر تھلیچی کے مقام پر سیاحوں کی بس کو حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا اور گلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی، وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی حکم دیا۔

وزیراعظم نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ادھر سپیکر قومی اسمبلی نے بھی حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button