ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں اجتماع کی اجازت نہیں۔

اسلام آباد_اسلام آباد انتظامیہ نے دارالحکومت میں اتوار کی رات گئے دوبارہ دفعہ 144 اگلے دو ماہ کے لیے نافذ کر دی۔
چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرتے ہوئے دارالحکومت میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی مجالس اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی کیونکہ کیپیٹل ٹیریٹری میں ممکنہ احتجاج ہوسکتا ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مجالس اور جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کا اطلاق دو ماہ کے لیے ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button