فلڈ کمیشن نے 8 سے 14 جولائی تک دریاؤں کے کیچمنٹ علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، ایڈوائزری کے مطابق 8 اور 9 جولائی کو دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے کا امکان ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دریائے راوی میں گرنے والے برساتی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے، ڈی جی خان، بلوچستان، بنوں، کوہاٹ کے نالوں میں بھی طغیانی آ سکتی ہے۔
فلڈ کمیشن نے تنبیہ کی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔