آزاد کشمیرپاکستانتجارت

میرپور ڈارئی پورٹ آزاد کشمیر کی معاشی و اقتصادی ترقی میں اہم پیش رفت


             
تحریر محمد جاوید ملک
آزاد جموں وکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اوروزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں میرپور ڈرائی پورٹ کا32سالہ درینہ مطالبہ کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے نیو انڈسٹریل اسٹیٹ میں 81 کروڑ 58 لاکھ 64 ہزار روپے کی لاگت سے میرپور ڈرائی پورٹ کا منصوبہ کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔میرپور ڈرائی پورٹ 100کنال رقبہ پر محیط ہے یہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا۔ منصوبہ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے میرپور کی تعمیر وترقی اور معاشی واقتصادی ترقی کے لئے ریلوے کا دفتر، میرپور تک ریلوے ٹریک بنانے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا قیام،پرائیویٹ سیکٹر میں آزاد کشمیر کی پہلی فرم کو ائیرلائن کولائسنس ملنے،آزاد جموں وکشمیر بینک کو شیڈول بینک بنانے،مظفرآباد اور میرپور کی بجلی لائین انڈر گراؤنڈ کرنے اور آزاد کشمیر میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھانے سمیت دیگر اعلانات کیے۔ڈرائی پورٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران تحریک انصاف کی قیادت کا وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی سربراہی میں متحد ومنظم طریقے سے کام کرنے پر اتفاق سے حکومت اور پی ٹی آئی آزادکشمیرکو سیاسی استحکام ملا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر  سردارتنویر الیاس خان نے میرپورکو سارے آزاد کشمیر کے سرکا تاج اور یہاں کے باسیوں کو قابل فخرقرار دیتے ہوئے کہا کہ اہلیان میرپورنے پاکستان کی معاشی واقتصادی ترقی کے لئے منگلاڈیم کی تعمیر کی صورت اور اپ ریزنگ کے لئے جو قربانیاں دی ہیں،اس کاپوری پاکستانی قوم برملا اعتراف کرتی ہے۔حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے جہاں پورے پاکستان کو متاثر کیا وہاں منگلا ڈیم کی ریزنگ سے جہاں دیگرافادہ ہوا ہے وہاں آزاد کشمیر بھر کے تین بڑے دریاؤں جہلم، نیلم پونچھ سمیت دیگر بڑے بڑے قدرتی اور بارشی نالوں سے آنے والے پانی کو منگلا ڈیم نے اپنی آغوش میں سما لیاجس سے پنجاب سمیت دریائے سندھ میں آزادکشمیرکے دریاؤں کاکسی قسم کے پانی کا ریلہ داخل نہیں ہوااور نہ ہی ان علاقوں میں کوئی نقصان ہوا حالانکہ 1992میں جب  شدید بارشوں کے باعث منگلا ڈیم بھرجانے کے باعث سپل وے سے پانی کھولا گیاتو اس سے منگلا کو میرپورسے ملانے والے پل بہہ جانے اوکھڑی شریف، لہڑی، جاتلاں جہلم منڈی بہاوالدین سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں سیلاب سے تباہی ہوئی تاہم موجودہ اپ ریزنگ کے بعد منگلا ڈیم کی افادیت کا پوری دنیا نے اعتراف کیا کہ حکومت پاکستان کا یہ درست فیصلہ تھااور اس سے بڑھ کر اہلیان میرپور کی پاکستان کی محبت اور عقیدت کا بھی برملا اعتراف کیا گیا کہ اگر اہلیان میرپور جیسا جذبہ اہلیان پاکستان میں بھی ہوتا تو کالاباغ ڈیم بھی تعمیر ہوجاتا  تو آج پاکستان میں سیلاب سے اتنی بڑی تباہی نہ ہوتی۔وزیراعظم سردار تنویرالیاس خان نے منگلا ڈیم کی تعمیر اور اپ ریزنگ پراجیکٹ کی قربانی کے اعتراف میں جہان اہلیان میرپور کی قربانیوں کو سراہا وہاں انہوں نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے بارے میں کہا کہ ان کے لیول کا آزاد کشمیر میں کوئی دوسرا لیڈر نہیں۔موجودہ حکومت ان سے خطہ کی تعمیروترقی کے لئے راہنمائی حاصل کرتی ہے اور ہمیشہ ان کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے دی جانے والی خدمات کو بھی سنہری حروف سے یاد رکھے گئی۔انہوں نے کہا کہ میرپور ڈرائی پورٹ کا منصوبہ گزشتہ 32 سالوں میں حل نہیں ہوا ہم نے اس اہم مسئلہ کی اہمیت اور افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے دو ماہ کے مختصر عرصہ میں حل کردیا۔کچھ لوگ تصورات میں دودھ اور شہد کی نہریں دیکھتے ہیں لیکن ہماری حکومت تصورات کے بجائے عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے جس کے اثرات عوام کے سامنے نظر آنا شروع ہوگے ہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ میرپور ڈرائی پورٹ سے آزاد کشمیر میں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔میرپور اور بھمبر انڈسٹریل اسٹیٹ کے رقبہ کو بڑھائیں گے اور میرپور کو حقیقی معنوں میں اکنامک زون بنائیں گے جس میں بیرون ممالک سے صنعتکار سرمایہ کاری کریں گے۔معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے میرپور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر ہونے سے صنعتی ترقی میں انقلاب برپا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ڈرائی پورٹ اہلیان میرپور کا خواب تھا جو آج پورا ہوگیا ہے اس کے لئے چیئرمین سی بی آر فہیم احمد عباسی اورسیکرٹری صنعت وجاہت رشید بیگ کا اہم کردار ہے جھنوں نے دو ماہ کے قلیل عرصہ میں اس کا پی سی ون تیار کیااور منصوبہ پر کام شروع ہوگیا ہے۔یہ ڈرائی پورٹ ہماری اور ریاست کی پہچان بنے گی اس طرح سیالکوٹ اسلام آباد موٹر وے اور مانسہرہ مظفرآباد میرپور موٹر وے کی تعمیر سے میرپور کی تعمیر وترقی اور معاشی واقتصادی سرگرمیوں کومزید فروغ ملے گا جہاں روز گار کے نت نئے مواقع ملیں گے۔میرپور ڈرائی پورٹ سے  اندرون ملک اور بیرون ممالک تجارت آسان ہوگئی اور آزاد کشمیر کے قومی خزانے میں اربوں روپے کی سالانہ آمدن اور فارن ایکسچینج حاصل ہوگا۔ یہ منصوبہ آزادکشمیر کا قابل فخرمنصوبہ ثابت ہوگا جس سے آنے والی نسلوں کو ثمرات ملیں گے۔وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایک تجربہ کا سیاستدان ہیں ان کے لیول آزاد کشمیر میں کوئی لیڈر نہیں ہے۔ان کی سرپرستی میں تحریک انصاف کی حکومت کام کررہی ہے اور ریاستی مشکل امور میں بھی ان کی راہنمائی حاصل کر تی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرپور میں بیمار صنعتی یونٹس کوبحال کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائیں گے۔میرپور کو واقعی آزادکشمیر کے ماتھے کا جھومر بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button