پاکستانتازہ ترین

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں داعش کمانڈرہلاک ،3دستی بم برآمد

تیمرگرہ: سکیورٹی فورسز ، سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈرسبحان عرف عثمان ہلاک ہوگیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ، ہینڈ گرنیڈ اور کارتوس برآمد کرلئے ۔

سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن ٹو کے ایس پی امجد خان نے تیمرگرہ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ باجوڑ کے علاقہ خوڑ مینو کس تحصیل خار میں داعش کمانڈر سبحان عرف عثمان ولد عطا محمد سکنہ شینکوٹ دیگر دہشتگرد ساتھیوں کے ہمراہ موجود ہے جو جدید اور خود کار اسلحہ سے لیس اور افغانستان میں دہشتگردوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر سکیورٹی فورسز ، سی ٹی ڈی پولیس اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر باجوڑ کے علاقہ ماندل خوڑ شیخ مینو میں سراچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس پر جوابی کارروائی کے دوران داعش کمانڈر سبحان عرف عثمان مارا گیا۔

جس کے قبضہ سے ایک ایس ایم جی ، 25 عددکارتوس ، 3 دستی بم اور بنڈل تار برآمد کی،انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو کنٹرول میں لے لیا ،انھوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث، پولیس کو مطلوب اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے اسکے سر کی قیمت 20لاکھ مقرر کی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button