ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

جڑواں شہروں سے دو ماں بیٹوں، 9 لڑکیوں اور لڑکے سمیت 14 افراد اغواء

راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دو ماں بیٹیوں، 9 لڑکیوں اور لڑکے سمیت 14 افراد کو اغواء کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد کو اشرف نے بتایا کہ میرا 17 سالہ بیٹا حشام اشرف اغواء ہو گیا۔

تھانہ واہ کینٹ کو محمد عارف نے بتایا کہ میری بیوی (ر) بی بی کو کسی نے اغوا کر لیا۔

تھانہ واہ کینٹ کو محمد عمر سلطان نے بتایا کہ میری بیوی (ع) عمر 18 سال ہمراہ میری ہمشیرہ (ز) زوجہ ناصر محمود عمر 18 سال لاپتہ ہو گئیں۔

تھانہ گوجرخان کو خیراض نے بتایا کہ سائلہ کی 20 سالہ بیٹی (پ) اغواء ہو گئی۔

تھانہ مندرہ کو محمد حسنین عدالت نے بتایا کہ سائل کی زوجہ(ص) عمر 33 سال اور 9 سالہ بیٹا سمیر احمد اغوا ء ہو گئے۔

تھانہ صدر بیرونی کو محمد گلفام نے بتایا کہ فیضان نے میری بہو کو اغواء کر لیا ۔

تھانہ روات کو احمد مجتبی شاہ نے بتایا کہ میری 17 سالہ بیٹی (س) بی بی کو عبداللہ پٹھان اغواء کر کے لے گیا۔

تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے لیک ویو پارک میں آوٹنگ کے لئے آئی ہوئی دو بچوں کی ماں کو تین سالہ بیٹے سمیت اغواء کر لیا گیا۔

تھانہ گولڑہ کو عظمت علی خان نے بتایا کہ سری سرال میں نامعلوم افراد نے 22 سالہ بیٹی کو اغواء کر لیا۔

تھانہ نون کو فیصل شہزاد نے بتایا کہ بیٹا عبدالرافع،تھانہ بنی گالہ کے علاقے بحریہ انکلیو سے میڈیکل کالج کی طالبہ (م) اغواء ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button