تازہ ترین

الله نے حق اور سچ کو پوری قوم کو دکھا دیا ٫ نواز شریف کا مریم کی بريت پر ردعمل

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے حق اور سچ کو پوری قوم کو دکھا دیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی سزا کالعدم قرار دیدی۔

لندن میں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑا تھا، اللہ نے حق اور سچ کو پوری قوم کو دکھا دیا، اگر انسان سچا ہو تو اللہ بھی ساتھ نہیں چھوڑتا۔

 

مریم نواز کی بریت کا فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ الحمد اللہ میں اللہ کا بڑا شکر گزار ہوں۔

 

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جلد پاکستان جانا چاہتا ہوں ایک دن ملک سے باہر رہنا بھاری ہے۔

 

سزا کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں بریت پر مریم نواز کو مبارکباد دیتا ہوں، میری بیٹی کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے، میرے اور مریم نواز کے خلاف مقدمات سیاسی تھے۔ مقصد سیاست سے باہر نکالنا تھا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ خدا نے جھوٹوں کو آج بے نقاب کیا، 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے عجلت میں سزا سنائی گئی، یہ چاہتے تھے میں سزاسن کر پاکستان نہ آؤں، بیمار بیوی کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ گرفتاری دینے پاکستان پہنچا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی کا امکان ہے۔ جس کے لیے انہوں نے اپنے ساتھیوں سے مشورے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

لیگی قائد نے کہا کہ جلد پاکستان جانا چاہتاہوں ایک دن باہر رہنا بھاری ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button