غزہ(نیوزڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس 70 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 5 روزہ جنگ بندی کیلئے تیار۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا قطری ثالثوں کو آگاہ کردیا کہ ہم 5 روز کی جنگ بندی کے بدلے میں 70 یرغمالی خواتین اوربچوں کو رہا کرنے کو تیار ہے۔ معاہدے کے تحت مکمل جنگ بندی ہونا چاہیے اور امدادی سامان غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں تک پہنچا چاہیے۔ اسرائیل معاہدے کی قیمت ادا کرنا نہیں چاہتا۔ابو عبیدہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے قطری بھائیوں نے دشمن کے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے دشمن کے قبضے سے 200 فلسطینی بچوں اور 75 خواتین کو رہا کروانے کی کوشش کی تھی۔
مزید پڑھیں: غزہ کا تمام ہسپتال بند،مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ رہے ہیں