تازہ ترین

طالبان کی حکومت کو 2سال مکمل:افغانستان

افغانستان میں اسلامی نظام کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے حوالے سے کامیابی کو سراہا۔

بیان میں کہا گیا کہ کابل کی فتح نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ افغانستان کی قابل فخر قوم کو کوئی بھی کنٹرول نہیں کر سکتا اور یہ کہ کسی کو ملک کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔افغانسان کے مغربی صوبے ہرات میں طالبان کے حامیوں پر مشتمل ہجوم نے افغانستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اس موقعے پر متعدد شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے افغان عوام کی پریشانی کو مقدم رکھتے ہوئےفوجی پریڈ منسوخ کر نے کا حکم نامہ جاری کیا۔ اس موقع پر وزارت تعلیم کے زیر اہتمام کابل شہر میں ایک تعلیمی ادارے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

کابل یونیورسٹی میں میڈیکل کے طالب علم نے کہا کہ غیر ملکی افواج کے قبضے کے خاتمے کی خوشی منانا اہم ہے،15اگست کو ہمارے ملک سےقبضے کا خاتمہ ہوا جو بہت اچھی بات ہے۔ افغان کسان رحمت اللہ عزیزی نے معاشی اور انسانی بحران پر تشویش اور سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ،وہ اب رات کے وقت بلا خوف و خطر آزادانہ طور پر سفر کر سکتے ہیں۔ طالبان حکام نے عہد کیا ہے کہ افغان سرزمین کو بیرون ملک حملوں کے لیے استعمال نہیں کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button