منگل کو میلبورن ریکٹ اینگل سٹیڈیم، میلبورن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں کولمبیا اور جمیکا کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے تھیں
جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے پہلے ہاف پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں کولمبین ویمن ٹیم کی 33 سالہ ماریا کاتالینا اسمے پینیڈا نے میچ کے 51 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو جمیکن ویمن ٹیم کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ جمیکا کی ٹیم نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اس فتح کے ساتھ ہی کولمبین ویمن ٹیم نے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔کوارٹر فائنل رائونڈ میں کولمبیا کی مقابلہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم سے ہوگا۔