تازہ ترینکھیل

ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 4 رنز سے شکست دیدی، جیسن ہولڈر پلیئر آف دی میچ قرار

 ٹیم کے150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی، روومین پاول نے 48 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، جیسن ہولڈر کو بہترین پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جمعرات کو برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، کپتان روومین پاول نے 32 بالوں پر 48 اور نکولس پوران نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، اوپنر برینڈن کنگ 28 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ بھارتی بائولرز ارشدیپ سنگھ اور یزویندرا چاہل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہارڈک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔ ڈیبیو میچ کھیلنے والے تلک ورما 39 اور سوریا کمار یادیو 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹر ویسٹ انڈین بائولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

بھارت کو میچ کے آخری اوور میں جیت کے لئے 10 رنز درکار تھے تاہم بھارتی ٹیم آخری اوور میں 5 رنز بنا سکی۔ ویسٹ انڈین بائولرز اوبیڈ میک کوئے، جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عقیل حسین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جیسن ہولڈر کو 19 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس فتح کے بعد ویسٹ انڈیز کو پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button