عام خبریں

جیسند ارڈرن سے ملاقات پسندیدہ شکسیت سے ملنے کا لمحہ تھا،بلاول بھٹو

وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سےملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئرکردی۔

ٹوئٹر پر نیوزی لینڈکی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ  جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات پسندیدہ ترین شخصیت سے ملنےکا لمحہ تھا، جیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی سُپر ویمن ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن بینظیر بھٹوکے بعد دنیا کی دوسری خاتون ہیں جو وزارتِ عظمیٰ کے دوران ماں بنیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن نے مجھے بتایا کہ ان کی بیٹی کی تاریخِ پیدائش بھی شہید بینظیر والی تاریخ پیدائش21 جون ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button