sui northern 1

واپڈا اسٹاف کالج کے وفدکادیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک) واپڈا اسٹاف کالج کے جونیئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء اور کورس انسٹرکٹرز پر مشتمل وفد نے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

sui northern 2

وفد کو دیامر بھاشا ڈیم سائٹ ڈیم کی اہمیت، مختلف سائٹس پر جاری تعیمراتی پیشرفت اور تعمیراتی اہداف سے متعلق بریفنگ دی گئی، چیف انجنیئر (ڈائی ورشن ورکس) ڈی بی ڈی پی انجنیئر زاہد مجید اور کنسلٹنٹس کے دیگر سینئر انجنیئرزنے شرکا کو سائٹ پر بریفنگ دی۔

شرکاء نے ڈیم کے مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کیا، جونیئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کو دیامربھاشاڈیم کنسلٹنٹس گروپ کے آفس میں پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، کورس کے شرکاء نے ڈیم بھاشا ڈیم کی تعمیراتی پیشرفت ، تعمیراتی اہداف اور پراجیکٹ سے متعلق سوالات بھی پوچھے۔

اس موقع پر کورس کے شرکاء اور انسٹرکٹرز نے بریفنگ اور دیگر انتظامات پر پراجیکٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.