Gas Leakage Web ad 1

ایران پر حملہ، نوبیاہتا جوڑے میں سے بیوی آسٹریلیا روانہ، شوہر دوحا میں رہ گیا

ایران پر حملہ، نوبیاہتا جوڑے میں سے بیوی آسٹریلیا روانہ، شوہر دوحا میں رہ گیا

0

دوحہ: امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے نتیجے میں شادی کے بعد ہنی مون پر جانے والا ایک چینی جوڑا ایک دوسرے سے الگ ہو گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

چین کے صوبے ژی جیانگ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے 19 فروری کو مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا تاکہ وہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں۔ قطر کا دارالحکومت دوحا اس جوڑے کے دورے کا آخری اسٹاپ تھا جہاں سے وہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی جانے والے تھے کیونکہ شوہر یو وہاں ملازمت کرتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم توہم پرستی کا شکار، جیت کیلیے ہوٹل ہی تبدیل کرلیا

تاہم دونوں میاں بیوی کو ایک ہی تاریخ کی پرواز کی ٹکٹیں نہ مل سکیں۔ یو کی اہلیہ زینگ کو 28 فروری کی صبح 9 بجے کی ٹکٹ مل گئی جبکہ یو کی پرواز یکم مارچ کو صبح 9 بجے روانہ ہونی تھی۔

امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دبئی اور دوحا کے ایئرپورٹس بند کر دیے گئے۔ اب تک مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی حالات کے باعث 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور 10 لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

زینگ خوش قسمت رہی کہ وہ اس حملے سے قبل دوحا سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گئیں تاہم ان کے شوہر یو وہاں پھنس گئے۔ یو نے بتایا کہ اگر وہ قریبی تاریخ کی ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتا تو اسے 5 ہزار ڈالرز خرچ کرنے پڑتے جو ان کے لیے بہت زیادہ تھے۔ انہوں نے 13 مارچ کو مفت ملنے والی پرواز سے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یو اس وقت دوحا کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں جہاں ہر رات کا کرایہ 90 ڈالر ہے اور وہ متعدد میزائلوں کو فضا میں پھٹتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔ یو نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب انہوں نے کسی جنگ کو اتنی نزدیک سے دیکھا ہے اور انہوں نے اپنی کمپنی کو حالات سے آگاہ کر دیا ہے تاکہ ان کی ملازمت متاثر نہ ہو۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.