سائنس دانوں نے برازیل میں نارنجی مینڈک کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو پینسل کی نوک پر باآسانی سما سکتا ہے۔ 14 ملی میٹر سے چھوٹے سائز والی مینڈک کی یہ قسم سیرا ڈو کوئریری کے پہاڑی سلسلے میں موجود کلاؤڈ فاریسٹ میں پائی گئی ہے۔
کمشنر ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو پولیس افسران کے مساوی اختیارات تفویض
محققین نے اس قسم کا نام برازیل کے صدر لوئیز اناشیو لیولا ڈا سلوا کے نام پر ’بریکیسفیلس لیولائی‘ رکھا ہے۔ کلاؤڈ فاریسٹس عموماً سطح سمندر سے 1000 سے 2500 میٹر کی بلندی پر پائے جاتے ہیں اور یہاں پورے سال بادلوں کی ایک پرت موجود ہوتی ہے۔ اب تک دنیا میں 20 لاکھ جانور دریافت کیے جا چکے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق دنیا تقریباً 80 لاکھ جانوروں کا گھر ہے، جس کا مطلب ہے کہ ابھی تقریباً 60 لاکھ جانوروں کی دریافت باقی ہے۔