دبئی کے سنار نے 28 کروڑ روپے کا لباس تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
دبئی (ویب ڈیسک) دبئی کے ایک سُنار نے خالص سونے سے دنیا کا سب سے قیمتی لباس تیار کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، جس نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لباس 21 قیراط خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے، جس کی تیاری میں ایک ہزار دو سو ستر گرام (تقریباً 44.8 اونس) سے زائد سونا استعمال ہوا۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق اس لباس کے ساتھ ایک تاج اور بالیاں بھی شامل ہیں، جبکہ سونے کے علاوہ مختلف قیمتی پتھروں سے بھی اسے مزین کیا گیا ہے۔ مکمل لباس کا وزن 10 ہزار گرام (355.6 اونس) سے زیادہ ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس قیمتی لباس کی قیمت ایک ملین امریکی ڈالر، یعنی تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے، جو زیور نما لباس کے لحاظ سے ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔
یہ شاندار کارنامہ دبئی کو ایک بار پھر دنیا کی مہنگی ترین فیشن اور جیولری مارکیٹ میں منفرد مقام دلانے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔