بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر ملی جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا
بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع سکردو، شگر، گانچھے اور کھرمنگ میں ملک بھر کی طرح یومِ یکجہتی کشمیر ملی جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیوں، تقاریب اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا…