Gas Leakage Web ad 1

پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آبادکنگز مین کو 40 رنز سے شکست دے دی

0

پی ایس ایل 11 کے چوتھے دن کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40 رنز سے شکست دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ کی اننگز کا آغاز سعود شکیل اور شامل حسین نے کیا، تاہم سعود شکیل صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ رائلی روسو بغیر رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد شامل حسین اور حسن نواز نے تیسری وکٹ کے لیے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

عمران خان کے بیٹے کی گفتگو کو وفاقی حکومت نے متنازع بنایا، یہ ایک بیٹے کےباپ کیلئے احساسات تھے: سہیل آفریدی

شامل حسین نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری ففٹی مکمل کرتے ہوئے 54 رنز بنائے، جبکہ حسن نواز نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ مقررہ 20 اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 8 وکٹ پر 174 رنز تک پہنچ سکی۔

175 رنز کے ہدف کے جواب میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم صرف 8 وکٹ پر 134 رنز ہی بنا سکی۔ حیدرآباد کی جانب سے عرفان خان 33 اور حسان خان 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے 3 جبکہ احمد دانیال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی تھیں، اور پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگز مین کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.