Gas Leakage Web ad 1

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

0

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ پشاور زلمی نے 215 رنز کے ہدف کو آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی بندرگاہ: 24 دن میں سال بھر جتنی ٹرانس شپمنٹس

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ مائیکل بریسویل نے 35 اور عامر جمال نے 17 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ دیگر اہم بلے بازوں میں کپتان بابر اعظم 39، عبدالصمد 33، کوسل مینڈس 31 اور ایرون ہارڈی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راولپنڈیز کی جانب سے عماد بٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رشاد حسین، آصف آفریدی اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یاسر خان 83 اور محمد رضوان 41 رنز کے ساتھ 125 رنز کی اوپننگ شراکت میں کامیاب رہے، جس کی بدولت راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔

راولپنڈیز کی جانب سے کامران غلام 37 اور ڈیرل مچل 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سیم بلنگز 18 اور عبداللہ فضل 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، اور ایرون ہارڈی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.