پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ’پنڈیز‘ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیم کا نام تبدیل کرکے ’راولپنڈیز‘ رکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے فرنچائزز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے نام میں متعلقہ شہر کا مکمل نام شامل رکھیں۔
عید کے دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان، کراچی کا موسم کیسا رہیگا؟
تاہم ٹیم کے نام کی اس تبدیلی کے حوالے سے فرنچائز کی طرف سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
گزشتہ شب جاری ہونے والی پریس ریلیز میں ٹیم کو ’پنڈیز‘ کے نام سے ہی ذکر کیا گیا تھا، جبکہ پاکستان سپر لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسی ٹیم کو ’راولپنڈیز‘ کے نام سے ظاہر کیا گیا۔