پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں متنازع ڈی آر ایس ریویو کے معاملے پر باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آخری اوور میں بنگلہ دیش ٹیم کے ریویو پر امپائر کے خلاف میچ ریفری نعیم الراشد کو شکایت کی۔
14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی: سیکرٹری پیٹرولی
آخری اوور کی پانچویں گیند پر امپائر نے رشاد حسین کی گیند وائیڈ قرار دی، جس کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان نے ٹی وی اسکرین پر ری پلے دیکھنے کے بعد ریویو لیا۔ ریویو کے وقت پاکستان کو دو گیندوں پر 12 رنز درکار تھے، اور ریویو میں امپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا، جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے صرف ایک گیند پر 12 رنز درکار ہو گئے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا مؤقف ہے کہ اسکرین پر ری پلے چلنے کے بعد ریویو نہیں لیا جانا چاہیے تھا، تاہم امپائر نے ریویو لے لیا، اور شکایت میں پاکستان نے میچ ریفری کو اس غلطی کی نشاندہی کی۔
پی سی بی کی جانب سے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ میچ ریفری سے کیا کارروائی چاہتے ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق بورڈ کم از کم اس معاملے میں باضابطہ وضاحت یا غلطی کے اعتراف کا مطالبہ کر سکتا ہے۔
اس سے قبل دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو اس وقت رن آؤٹ قرار دیا گیا تھا جب وہ گیند واپس کرنے کے لیے کریز سے باہر آئے تھے، جس پر ان کا بنگلہ دیشی آل راؤنڈر مہدی حسن کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔