Gas Leakage Web ad 1

کرپشن کے الزامات: آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کردیا

کرپشن کے الزامات: آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کردیا

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جیون سیئرلز اور دو ٹیم آفیشلز کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑی جیون سیئرلز کے علاوہ ٹیم آفیشلز چترانجن راٹھور اور ٹریون گرفتھ کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ ان تینوں افراد پر بارباڈوس میں منعقدہ بم ٹین لیگ میں کرپشن کے الزامات ہیں۔

پاکستان کا کوئی کرکٹر کرکٹ ویب سائٹ کا ایوارڈز 2025 نہ جیت سکا

آئی سی سی کے مطابق ان پر میچ فکسنگ یا اس کی سازش، جرم پر اکسانے اور تحقیقات میں عدم تعاون کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریون گرفتھ پر آئی سی سی کوڈ کی خلاف ورزی کی تحقیقات میں عدم تعاون کا بھی الزام ہے۔

آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ ان تینوں افراد کو ہر طرز کی کرکٹ کی سرگرمیوں سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.