رکٹ ویب سائٹ نے سال 2025 کے بہترین مرد و خواتین کرکٹرز کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ ایوارڈ یافتگان کی فہرست میں 8 بھارتی، 3 آسٹریلوی اور 2 جنوبی افریقی کرکٹرز شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھی ایک ایک کرکٹر نے ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
اس فہرست میں پاکستان کے کسی بھی کرکٹر کو جگہ نہیں مل سکی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور
مردوں کے ایوارڈز کی بات کریں تو ٹیسٹ بیٹنگ کا ایوارڈ ایڈن مارکرم (جنوبی افریقہ) نے جیتا جبکہ ٹیسٹ بولنگ کا ایوارڈ مچل اسٹارک (آسٹریلیا) کو ملا۔ ون ڈے بیٹنگ کا ایوارڈ ابراہیم زدران (افغانستان) اور ون ڈے بولنگ کا ایوارڈ ورون چکرورتی (بھارت) نے حاصل کیا۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ کا ایوارڈ فل سالٹ (انگلینڈ) اور ٹی ٹوئنٹی بولنگ کا ایوارڈ کلدیپ یادیو (بھارت) کو دیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بیٹنگ کا ایوارڈ مچل اوون (آسٹریلیا) اور بولنگ کا ایوارڈ تسکین احمد (بنگلہ دیش) نے جیتا۔ مینز کپتان کا اعزاز جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باووما کو ملا۔
خواتین کے ایوارڈز میں 2025 کا آئی سیسی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کی کھلاڑیوں نے زیادہ تر کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کی۔ ویمنز ون ڈے بیٹنگ کا ایوارڈ جمیمہ روڈریگز اور ون ڈے بولنگ کا ایوارڈ دیپتی شرما نے جیتا۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ میں سمرتی مندھنا اور بولنگ میں شری چرانی نے ایوارڈ حاصل کیا۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی لیگ بیٹنگ کا ایوارڈ ہرمن پریت کور اور بولنگ کا ایوارڈ کرانتی گود کو ملا۔ ویمنز کپتان کا ایوارڈ بھی ہرمن پریت کور نے جیتا جبکہ ڈیبیو ایوارڈ شری چرانی کے نام رہا۔