Gas Leakage Web ad 1

ورلڈکپ فائنل: بھارت نیوزی لینڈکو شکست دیکر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

ورلڈکپ فائنل: بھارت نیوزی لینڈکو شکست دیکر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

0

بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا بھاری مجموعہ کھڑا کیا۔

صوبہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے معطل

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89، ایشان کشن نے 24 گیندوں پر 54 اور ابھیشک شرما نے 21 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ شیوام دوبے 8 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمز نیشم نے 3، جبکہ میٹ ہنری اور رچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

256 رنز کے بھاری ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے 52 اور کپتان مچل سینٹنر نے 43 رنز کی مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ بھارت کی طرف سے جسپریت بمراہ نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل 2007 اور 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت چکا ہے اور اب وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (3) جیتنے والی ٹیم بھی بن گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.