نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل توہم پرستی کا شکار ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم نے اپنا ہوٹل تبدیل کر لیا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے وقت بھارتی ٹیم جس ہوٹل میں رہائش پذیر تھی، اس بار اسی ہوٹل میں قیام نہیں کیا گیا۔ بھارتی ٹیم کا خیال ہے کہ اس ہوٹل میں قیام کی وجہ سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آپریشن غضب للحق، افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ
رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کا ایک اہم سپورٹ اسٹاف رکن ہر میدان پر ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بی سی سی آئی بھی اپنی ٹیم کی کامیابی کو ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔
بھارتی ٹیم نے پہلے بھی چاند گرہن کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے سیمی فائنل سے قبل ممبئی میں ٹریننگ سیشن 45 منٹ تاخیر سے شروع کیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت کو ایونٹ میں واحد شکست جنوبی افریقہ کے ہاتھوں احمد آباد میں ہوئی تھی۔
اس بار بھارتی ٹیم کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل جیسی پچ بنائے جانے کا امکان ہے۔