کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی اچھی تھی تاہم وہ رن ریٹ کی وجہ سے باہر ہو گئے۔
صدر و وزیر اعظم کا ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ کیلیے کوالیفائی کرنے پر اظہار مسرت
کراچی میں پریکٹس سیشن کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف میچ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس میچ کو برا نہیں کہہ سکتے کیونکہ آخر میں وہ میچ جیت گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں ایسے ہوتا رہتا ہے، زمبابوے نے آسٹریلیا کو ہرا دیا تھا، اس لیے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ ایک کلب کی ٹیم ہے اور وہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم ہے۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ سے متعلق ایک صحافی کے سوال پر محمد رضوان نے کہا کہ معذرت، میں بھارت کا میچ نہیں دیکھتا۔
کھلاڑیوں پر جرمانوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر محمد رضوان نے صحافیوں سے کہا کہ آپ لوگوں کی وجہ سے جرمانے ہوئے ہیں، پاکستان ٹیم کو آپ لوگ ہی اچھا یا برا دکھاتے ہیں۔