لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی میں دو سابق کپتانوں کو شامل کر لیا ہے۔
جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملےگی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن
پی سی بی کی ویب سائٹ پر سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے معلومات کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مصباح الحق اور سرفراز احمد کو قومی سلیکشن کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید اور اسد شفیق برقرار ہیں اور اب قومی سلیکشن کمیٹی چار اراکین پر مشتمل ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ علیم ڈار نے تین روز قبل ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔