ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ICC Men’s T20 World Cup 2026 میں پاکستان ٹیم بدترین کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی، گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز بھی عائد
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں پر 50،50 لاکھ روپے تک جرمانہ لگائے جانے کا امکان زیر غور ہے، تاہم جرمانہ عائد کرنے کے معاملے میں بعض قانونی اور انتظامی پیچیدگیوں پر بھی بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی فیصلے سے قبل تمام ضوابط مکمل طور پر دیکھے جا سکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔