پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کمرشل ڈیل ہو گئی

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کمرشل ڈیل ہو گئی

0

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کمرشل ڈیل طے پا گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے چار سالہ میڈیا رائٹس 26 ارب روپے میں ولی ٹیکنالوجیز کو فروخت کر دیے گئے ہیں۔

ایران پر اسرائیل و امریکی حملہ: ایران کا جواباً اسرائیل پر حملہ، ریاض، دبئی، بحرین، کویت، ابوظبی اور قطر میں امریکی اڈوں پر بھی وار

میڈیا رائٹس کے حصول کی دوڑ میں تین بولی دہندگان شامل تھے، تاہم ولی ٹیکنالوجیز نے مقررہ ریزرو پرائس سے تین ارب روپے زائد کی بولی دی۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میچز سرکاری ٹی وی کی اسکرین پر نشر کیے جائیں گے، جبکہ دو بڑے اسپورٹس چینلز اس عمل سے باہر ہو گئے۔ انہیں واجبات کی ادائیگی کے لیے خاطر خواہ وقت دیا گیا تھا، لیکن ادائیگی میں ناکامی پر انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔

گزشتہ برس پی ایس ایل کے 34 میچز منعقد ہوئے تھے، تاہم دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد میچز کی تعداد 44 تک پہنچ جائے گی۔

قواعد کے مطابق پروڈکشن اخراجات منہا کرنے کے بعد اگر سالانہ تین ارب روپے سے بڑی براڈکاسٹ ڈیل طے پاتی ہے تو اضافی رقم میں سے 5 لاکھ ڈالر آئیکون غیر ملکی کرکٹرز سے معاہدوں کے لیے مختص کیے جائیں گے، جبکہ باقی رقم میں سے 80 فیصد پاکستان کرکٹ بورڈ کو اور 20 فیصد فرنچائزز کو دیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.