آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز مایوس ہوگئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
علامہ راجا ناصر عباس کی عمران خان کی صحت کے جائزے کیلئے وفد تشکیل دینے کی تجویز
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی شکست پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ میچ میں سلمان علی آغا کی کپتانی مؤثر نہیں رہی۔
سوشل میڈیا صارفین اور سابق کرکٹرز نے بھی قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اور کپتان سلمان علی آغا کی حکمت عملی پر تنقید کی۔
تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے حامی اب بھی ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پُرامید ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے خلاف 28 فروری کو کھیلے گا۔