ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کی زمبابوےکے خلاف بھاری مارجن سےفتح، بھارت کی پریشانیاں بڑھ گئیں

ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کی زمبابوےکے خلاف بھاری مارجن سےفتح، بھارت کی پریشانیاں بڑھ گئیں

0

ICC T20 World Cup کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو 107 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر بھارت کرکٹ ٹیم کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے 20 اوورز میں 254 رنز بنا ڈالے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ: طارق محمود جہانگیری کو بطورجج عہدے سے برطرف کرنےکا تفصیلی فیصلہ جاری

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں ویسٹ انڈیز 107 رنز کی فتح کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں گروپ 1 کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی۔

گروپ 1 میں چاروں ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور اس فتح کے بعد ویسٹ انڈیز کا نیٹ رن ریٹ 5.350 اور 2 پوائنٹس ہیں جبکہ بھارت کو شکست دے کر جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم 3.800 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ 2 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کی ٹیم بغیر کسی پوائنٹ کے منفی 3.800 رن ریٹ کے ساتھ تیسرے اور زمبابوے چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت نے ابھی ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے خلاف دو میچز کھیلنے ہیں۔ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے بھارت کو نہ صرف دونوں میچز جیتنا ہوں گے بلکہ بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی کیونکہ اگر پوائنٹس برابر ہوئے تو کم رن ریٹ کے باعث ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.