پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ میں 6 اسپنرز کھلانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ میں 6 اسپنرز کھلانے والی پہلی ٹیم بن گئی

0

پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے ایک اننگز میں 6 اسپنرز استعمال کیے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں 6 اسپنرز شامل کیے، جن میں صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، محمد نواز، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل تھے۔

بورڈ آف پیس کے رکن ممالک نے غزہ کیلئے 5 ارب ڈالر اور ہزاروں فوجیوں کا وعدہ کیا ہے: ٹرمپ

میچ میں صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اور ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ میں کھیل کے بعد رویے بھی تنازع بن گئے، جب ایشیا کپ کے بعد ورلڈکپ میں بھی بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے ہینڈ شیک نہیں کیا۔ شائقین نے بھارتی ٹیم کے رویے کو شرمناک قرار دیا اور اسے "گیم آف جنٹلمین” کے وقار کو داغدار کرنے والا اقدام قرار دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.