آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے قائم کر دیا۔
گروپ میچ میں آئرلینڈ اور عمان کرکٹ ٹیم کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں آئرش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 235 رنز بنائے اور عمان کو جیت کے لیے 236 رنز کا ہدف دیا، جو رواں ایونٹ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
ماضی کی متنازع شخصیت جیفری ایپسٹین کی موت سے متعلق حیران کن انکشاف منظر عام پر
آئرلینڈ کی جانب سے لورکین ٹکر نے 94 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، جبکہ گیرتھ ڈینیلی نے 56 رنز بنائے۔ جارج ڈوکریل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 9 گیندوں پر 35 رنز اسکور کیے، جس میں 5 چھکے شامل تھے۔
عمان کی جانب سے شکیل احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔