Gas Leakage Web ad 1

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر پاکستانی عوام کا حکومتی فیصلے کا خیر مقدم

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر پاکستانی عوام کا حکومتی فیصلے کا خیر مقدم

0

پاکستان کے کرکٹ مداحوں نے حکومت کی جانب سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اتوار کے روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے تاہم بھارت کے خلاف مقابلہ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات، مختلف صوبائی امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ایک اہم فیصلہ کیا گیا۔

اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک ہوگا لیکن 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

پاکستانی کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر پاکستانی عوام کی جانب سے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم
فوٹو: اسکرین شاٹ
ایک صارف نے لکھا کہ عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، سب سے پہلے پاکستان۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر پاکستانی عوام کی جانب سے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم
فوٹو: اسکرین شاٹ
جلال شیرازی نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عزت، سلامتی اور قومی مفاد کسی بھی کھیل سے بڑھ کر ہیں، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ ایک خوددار اور ذمہ دار ریاست کی عکاسی کرتا ہے۔

ایک اور صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم حکومت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہوگا، پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.