Gas Leakage Web ad 1

پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں روک دیں، بنگلادیش کی مکمل حمایت کا اعلان

پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں روک دیں، بنگلادیش کی مکمل حمایت کا اعلان

0

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں روک دی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی کی ہدایات پر 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سے متبادل پلان بھی مانگ لیا گیا ہے۔

تیراہ آپریشن صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر بدمعاشی سے شروع کیا گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارت جا کر نہ کھیلنے کا بنگلہ دیش کا موقف معقول اور درست ہے۔

بنگلہ دیش کا ایشو حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.